ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز نے ریاستوں سے پیاز کی جمع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کوکہا

مرکز نے ریاستوں سے پیاز کی جمع خوری کے خلاف سخت کارروائی کرنے کوکہا

Thu, 31 Aug 2017 11:13:15    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پیاز کی بڑھی قیمتوں پرلگام کسنے کیلئے مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ جمع خوروں کے خلاف کارروائی کریں اور تاجروں پر اسٹاک کی حد کو لاگو کریں۔قومی دارالحکومت میں پیاز کی قیمت 38فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت خوراک ورسد نے کہا کہ مرکز نے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے کے تاجروں اور کاروباریوں پر کنٹرول کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اس ضروری چیزکی مناسب قیمت پردستیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔وزارت نے 25اگست کوآگاہ کیاتھا۔

وزارت خوراک نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ریاستی حکومتیں پیاز اسٹاک کی حدود کوطے کر سکتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جمع خوری مخالف مہم اورجمع خوروں کے خلاف کاروائی کرسکتی ہے۔

بیان کے مطابق یہ قدم حالیہ ہفتوں خاص طورپر جولائی کے اختتام سے پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں۔پورے ہندوستان پیاز کی قیمتیں 25روپے سے بڑھ کر 28.94روپے فی کلوگرام ہوگئی ہیں۔وہیں قصبوں میں اس کی قیمت اوربڑھی ہے۔چنئی میں 31روبے فی کلوگرام، دہلی میں 38روپے، کولکاتہ میں 40اور ممبئی میں 33فی کلوگرام ہے۔


Share: